مجھے آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں

پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پرلائیو سیشن کے دوران امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کی طرح گانے اوران کا اسٹائل کاپی کرنے سے متعلق کہا کہ میں آریانہ گرانڈے کی طرح نہیں بننا چاہتی، صرف ایک پونی بنانے سے یا گلوکارہ کی طرح آئی لائنرلگانے سے میں آریانہ گرانڈے نہیں بن سکتی۔
خیال رہے کہ گلوگارہ آئمہ بیگ کے اسٹائل کو لے کر کافی مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جا چکی ہے کہ وہ گلوکارہ آریانا گرانڈے کی نقل کرتی ہیں۔ آئمہ بیگ کو اکثر ہائی پونی ٹیل اسٹائل بنائے دیکھا گیا ہے جو کہ زیادہ تر معروف گلوکارہ آریانا گرانڈے بناتی دکھائی دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ آریانا گرانڈے کی نقل کرتی ہیں اور ان جیسا بننے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔
اب حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران آئمہ بیگ نے اس بات کی وضاحت کی اور کہا کہ ‘انہیں آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں ہے’۔ آئمہ نے کہا کہ ‘کوئی بھی آریانا گرانڈے کی طرح بالوں میں پونی بنانے سے ان جیسا نہیں بن جاتا اور وہ بھی ان کی طرح بال بنا کر آریانا گرانڈے کی طرح نہیں بن سکتی’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘آریانا گرانڈے کی طرح مجھے ہانیہ عامر، مومنہ مستحسن اور سیلینا گومز کے ہیئر اسٹائل اور میک اپ بھی پسند آتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان جیسا بننا چاہتی ہیں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button