باکسر عامر خان بیٹے کے باپ بن گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے صاحبزادے کا نام زاویار خان رکھا ہے۔
باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
عامر خان اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ سال نہایت منفرد انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے تیسرے بچے کے جنس کا بھی اعلان کیا تھا۔


خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی، جس کے بعد 2014 میں ان کی پہلی بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی۔
ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش 24 اپریل 2018 کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے علینا خان رکھا۔
فریال مخدوم ماڈلنگ کے شعبہ سے وابستہ رہی ہیں، عامر اور فریال کے درمیان ہوئے کئی تنازعات بھی ماضی میں سامنے آئے جب کہ فریال مخدوم اپنے خاوند کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام بھی لگا چکی ہیں۔


2017 میں عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا تھا جس کے بعد ان دونوں نے علیحدہ ہونے کا اعلان بھی کیا، البتہ اس اعلان کے چند روز بعد فریال نے اپنے ماں بننے کی خبر کا اعلان کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button