ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے عمران خان کو دوبارہ نوٹس بھیجے گی

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا موقف مسترد کر دیا، ایف آئی اے کے مطابق تین مرتبہ نوٹسز جاری کرنے کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سوالات کے جواب کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق تین مرتبہ نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی پانچ کمپنیوں کو سراغ لگایا گیا ہے، کچھ کمپنیاں بن ہوگئی ہیں کچھ اب بھی فعال ہیں جن کے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے گوشواروں میں ایسی کمپنیوں کو کوئی ذکر نہیں ہے، کمپنیاں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور بیلجیم میں ہیں، جو کمپنیاں بند ہو چکی ہیں ان کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
