منی لانڈرنگ: وزیراعظم پرفرد جرم 14مئی کو عائد ہوگی

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر فرد جرم 14 مئی کو عائد ہوگی، سپیشل جج سنیٹرل کورٹ اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، عدالت نے ایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کوسماعت کے بعد ایف آئی اے کے سپشل پراسکیوٹرنے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائرکی، سپشل پراسکیوٹر ایف آئی اے سکندر ذوالقرنین نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیراعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔تحریری حکم پر اسپشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، عدالت نے ایف آئی اے کے اسپشل پراسکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ 14 مئی کووزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلی حمزہ شہباز پرفردجرم عائد کی جائے گی، عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز اوردیگرملزمان کو آئندہ سماعت میں ہرصورت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

Back to top button