مہنگائی کے دبائو میں کمی آئی، شرح مبادلہ مستحکم ہوئی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلے کی نسبت مہنگائی کے دبائو میں کمی آٗی ہے، جبکہ تجارتی خسارہ بھی آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کی اقتصادی پالیسی آؤٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اور نمو کے لیے اصلاحات کے پروگرام میں پرعزم ہے، انہوں نے ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے تین اہم اصلاحاتی شعبوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں سال زرعی شعبے نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ترسیلات زر سمیت معیشت کے اہم اشاریے بہتر کارکردگی کی عکاسی کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع تر توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔
