اسٹیٹ بینک نے ملک میں سونے کے ذخائر کی تفصیلات جاری کر دیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر کی تازہ ترین تفصیلات جاری کی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی موجودہ مالیت 10.374 ارب ڈالر ہے۔ جنوری 2026 میں سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں ملک کے سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔ موجودہ ذخائر کی مقدار 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے کے برابر ہے۔

Back to top button