اُشنا شاہ ساتھی مردوں کا دماغ کیسے درست رکھتی ہیں؟

ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اُشنا شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کام کے دوران ساتھی مردوں کے دماغ درست رکھنے کے لیے بھائی کا لفظ لازمی استعمال کرنا پڑتا ہے ورنہ ان کا دماغ خراب ہو جاتا ہے۔
اداکارہ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اداکاراؤں کو اپنے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو ’بھائی‘ کہنے یا بلانے کا شوق نہیں ہوتا بلکہ مجبوری ہوتی ہے، اشنا شاہ نے مرد حضرات کو تجویز دی کہ وہ خواتین یا لڑکیوں کو صرف دوست سمجھیں تو خواتین انہیں ’بھائی‘ نہیں کہیں گی۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’یار تم مردوں کو بھائی کیوں کہتی ہو؟ اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان سے یہ سوال کس نے پوچھا۔ جواب میں انہوں نے کسی ساتھی مرد اداکار کا نام بتائے بغیر لکھا کہ اگر ہم اپنے ساتھ کام کرنے والے مردوں کو ’بھائی‘ ن لی کہیں تو ان کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

اداکارہ کی ٹوئٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے موقف سے اتفاق کیا اور کہا کہ واقعی خواتین کے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کو اگر لڑکیاں ’بھائی‘ نہ کہیں تو ان کے دل میں دوسرے خیالات آنے لگتے ہیں۔

بعض افراد نے لکھا کہ لڑکیوں کی جانب سے مرد حضرات کو ’بھائی‘ کہنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ خواتین کو حقیقی بہن نہیں سمجھتے اور موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

Back to top button