نمونیہ بے قابو، ایک ماہ میں 42 بچے انتقال کر گئے

لاہور میں نمونیا کے باعث ایک ماہ میں 42 بچے انتقال کر گئے۔

 محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں نمونیا کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 30 دن میں ایک ہزار 474 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جن کی عمریں 5 سال تک ہیں۔

Back to top button