نور مقدم کیس، ملزم کے والدین اور 2گھریلو ملازمین کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد میں قتل سابق سفارت کارکی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین سمیت 4 ملزموں کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا ۔

نور مقدم قتل کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور  والدہ عصمت  اور 2 ملازمین افتخار اور جمیل کوسخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ شعیب اختر کے روبروپیش کیاگیا۔

 پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تو مدعی کے وکیل نےکوئی اعتراض نہ کیا۔عدالت نے چاروں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا او ر 10 اگست کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کاحکم دے دیا ۔

Back to top button