عید الفطر: آرمی چیف کی بیگم کے ہمرا ہ شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہلیہ کے ہمراہ عید الفطر کے موقع پر شہدا کے گھروں کا دورہ کیا ، اوران کے لواحقین سے ملاقات کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کیپٹن محمد کاشف شہید اور کیپٹن سعد بن امین کے گھر گئے، جہاں انہوں نے وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے والے فوج کے شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آئی کے بیان کےمطابق قوم اور پاک آرمی اپنے ان شہداء کی عظیم قربانی کو زبردست خراج عقید ت پیش اور فخر کرتی ہے۔
ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ کا کہنا تھا پاک فوج اور قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو عظیم قربانی پر سیلوٹ پیش کرتی ہے، قوم اپنے ان شہدا اور ان کی فیملیز کے جزبہ حوصلہ کی بھی قدر کرتی ہے۔

Back to top button