چوہدریوں کی ایک بار پھر خاندانی اختلافات کی تردید

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے اکٹھے بیٹھ کر خاندانی اختلافات کی خبروں کی تردید کردی ۔
چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہمارے خاندان میں اختلافات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ایسی باتیں کرنے والوں کیلئے اللہ سے دعا ہے انہیں ہدایت دے، ہمارے خاندان میں سیاسی بگاڑپیداکرنےکی کوشش کرنے والے ناکام ہوں گے اور خاندان میں اختلافات کی باتیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے، جو ہمیں ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں وہ نقصان اٹھائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ سیاستدان اختلافات بھلاکرعام آدمی کےمسائل حل کرنےکوترجیح دیں، ہم ظالموں کاساتھ نہیں دیں گےاور ہم سےجوبھی غلطی ہوگی ہم اس کاازالہ کریں گے۔
چوہدری شجاعت نے کہاگالی گلوچ کے کلچر کو ختم کرنا چاہیے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، قیمتیں بڑھانے والے عناصرکی نشاندہی کرناہوگی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن عہدوں اور وزارتوں میں عزت نہ ہوان کے قریب نہیں جاناچاہیے، گھروں میں اختلافات معمول کاحصہ ہیں، ہم پہلے بھی ایک تھےاورآج بھی اکٹھےہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے درد دل رکھنے والے ہیں، وہ عوام کی بہتری اور دین کےفروغ پریقین رکھتے ہیں۔
