ورلڈکپ : پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے 345 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے سنچریاں سکور کیں۔
پاکستان نے سری لنکا کو ورلڈ کپ میں مسلسل 8ویں بار ہرایا ہے، گرین شرٹس نے 345 رنز کا بڑا ہدف 48 اعشاریہ 2 اوورز نے حاصل کرلیا۔ورلڈ کپ 2023ء میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف میگا ایونٹ کا سب سے بڑا 345 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جو پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 10 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور بابراعظم کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے 156 گیندوں پر 176رنز کی شراکت قائم کی۔عبداللّٰہ شفیق نے سنچری بنائی، وہ وہ 103 گیندوں پر 113 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔
محمد رضوان جنہوں نے عبداللّٰہ شفیق کی موجودگی میں نصف سنچری بنائی تھی، انہوں نے بعد ازاں سعود شکیل کے ساتھ شراکت قائم کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دے دیا، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 244 رنز اسکور کیے اور پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ کا سب بڑا ہدف سیٹ کیا۔
سری لنکن کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس اور سمارا وکرما نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ پتھم نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 25، کپتان داسن شناکا 12 اور ڈینوتھ ویلالگے 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔گرین شرٹس کے حسن علی نے 4، حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔اس سے قبل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔ اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔گزشتہ میچ کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
