ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے پہلی بار میڈل جیت لیا

ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں اولمپئن طلحہ طالب نے پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت لیا۔

تاشقند میں ہونے والی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں طلحہ طالب 67 کلوگرام کیٹیگری کے اسنیچ ایونٹ میں حصہ لیا ،طلحہ نے 67 کلو گرام کیٹیگری کے اسینچ ایونٹ میں 143 کلو وزن اٹھا کرک انسی کا میڈل اپنے سینے پر سجایا ۔

روس کے زلفت گیرو نے طلائی اور ازبکستان نے دوستن یو کو بوف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم بغیر گول کیپرز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے چلی گئی
طلحہ طالب کلین اینڈ جرک ایونٹ میں بد قسمتی سے مقابلہ مکمل نہ کرسکے لیکن ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ضرور جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔

Back to top button