بھارتی اداکارہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

بھارتی ملیالم شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اپرنا پی نائر گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔انڈین میڈیا کے مطابق جمعرات کو ساؤتھ فلم انڈسٹری سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی کہ ملیالم اداکارہ اپرنا پی نائر ریاست کیرالہ کے شہر کرامانا میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق شہر کے ایک نجی اسپتال سے رات 11 بجے کے قریب اداکارہ کی موت کی اطلاع ملی۔ اپرنا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور موت کی وجہ تلاش کر رہی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق31 سالہ اپرنا نے کئی مشہور ٹی وی شوز میں کام کیا جبکہ کچھ ملیالم فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اداکارہ کی موت پر ملیالم شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں ہے، ساتھی اداکاروں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔