رجنی کانت کیلئے 100 کروڑ روپے اور مہنگی گاڑی کا تحفہ

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ ان دنوں باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے، 10 اگست کو ریلیز ہونے والی تامل فلم کو سال کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر جس میں سپر اسٹار رجنی کانت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، دنیا بھر سے 600 کروڑ کا بزنس کرنے کے قریب ہے۔
اس فلم کو تامل فلم انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم قرار دیا جارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جمعہ کو فلم جیلر کی کامیابی کے بعد پروڈکشن ہاؤس کے مالک کلانتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور ایک چمچماتی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی۔
پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تحفے میں دی گئی کار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کو تحفے میں دی گئی کار کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول اور مبینہ طور پر
عشق یا کچھ اور؟
100 کروڑ روپے کے چیک دینے کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔
