وزیراعظم کا نئی مردم شماری پر تبصرہ کرنے سے گریز

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر نئی مردم شماری کا پراسس ہوتا ہے تو پھر فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فی الحال ہم نئی مردم شماری سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے، آئینی مدت میں حکومت چھوڑ رہے ہیں، انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں پر ملٹری ایکٹ لگے گا، سول تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں پر مقدمے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت چلیں گے، 9 مئی کا واقعہ بدترین اور ملک دشمنی تھی۔
