ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئےجوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب

لاہور ہائی کورٹ میں 10، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 سندھ ہائی کورٹ میں 5 جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی پانچ ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے گئے۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چار الگ الگ اجلاس طلب کر لئے گئے، جو 20 اور 21 جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقل تعیناتی کیلئے اجلاس 20 جولائی کو ہوں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے اجلاس بھی 20 جولائی کو ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی مستقل تعیناتی کیلئے اجلاس 21 جولائی کو ہوگا۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا اس کے علاوہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے بھی اجلاس 21 جولائی کو ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ میں پانچ ججوں کی خالی آسامیوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 20جولائی کو ہو گا، جس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچوں کی توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں دو ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جائیگا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پانچ خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے 34ناموں پر غور کیا جائے گا۔

 

Back to top button