کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار

 

 

 

 

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے مشترکہ بیان جاری کرتےہوئے عمران خان کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا۔

بیان میں کہاگیا ہےکہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، جب کہ ان کی آنکھ کی تکلیف اور قیدِ تنہائی کی صورت حال بھی باعثِ فکر ہے۔

5سال میں خیبرپختونخواکووفاق سےکتنےفنڈزملے؟اعدادوشمارجاری

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور عمران خان کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔عمران خان سے ملاقات کےلیے جس شخص کا بھی نام سامنے آئے،تمام متعلقہ افراد کو اس کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ ان کی خیریت سے آگاہی حاصل کی جاسکے۔

 

Back to top button