خیبرپختونخوا،جی بی، کشمیرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل سےموسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران موسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، بنوں، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، پشاور، کرم، مردان اور صوابی میں موسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے٫راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد،خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، پاکپتن، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور خانیوال میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
