وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
بلوچستان میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرائی جس پر 16 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کیخلاف حزب اختلاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع
تحریک عدم اعتماد پر 16 اراکین کے دستخط ہیں#Balochistan pic.twitter.com/8jP6q1Qnz1
— Senator (R) Sana Ullah BALOCH (@Senator_Baloch) September 14, 2021
اس حوالے سے اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ جام کمال نے جو کارکردگی دکھائی اس پر انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، صوبے میں بد امنی، کرپشن، لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد والے دن سارے نمبر پورے ہو جائیں گے۔
ارکان کا کہنا تھاکہ 7 دن کے اندر اس تحریک پر اجلاس بلایا جائے گا، ابھی مطلوبہ تعداد سامنے نہیں لائیں گے تاہم تحریک عدم اعتماد والے دن سارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانا اپوزیشن کا حق ہے لیکن مطلوبہ تعداد بھی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو واصح شکست ہوگی، اپوزیشن کا ہمیشہ یہی کام رہا ہے کہ وہ حکومت کے اچھے کاموں کا راستہ روکے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور تحریک انصاف کی اتحادی حکومت ہے۔
