پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کے استعمال کا انکشاف

قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے بجٹ اجلاس کے دوران کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست صبح سے خالی ہے، یہاں بجٹ پاس ہو رہا ہے اور ایوان کی حالت دیکھ لیں.۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گیا لیڈر؟ یہاں 25 کروڑ عوام کے لیے بجٹ منظور ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال یونیورسٹی اور کالجز کے بعد اب اسکولوں میں پہنچ گیا ہے، پارلیمنٹ لاجز اور اس کے اطراف میں بھی منشیات کا استعمال ہوتا ہے۔
