پاکستان میں پانی کا بحران سنگین ،22سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، صوبوں کو 50 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہےجبکہ آبی ذخائر میں97 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

انڈس واٹر اتھارٹی کی جانب سے جاری کی جانیوالی دستاوزیزات کے مطابق ملک میں پانی بحران میں شدت سے پانی کی کمی کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستاوزیزات میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی کم ہے تربیلا ڈیم گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ گزشتہ سال ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ35 لاکھ ایکڑ فٹ تھا۔

ملکی دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے۔ گزشتہ سال ان دنوں دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک تھا۔

Back to top button