پاکستان کا قرضہ 64ہزار ارب روپے کی بلند ترین پہنچ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،معاشی بدحالی سے پاکستان کا قرضہ 64ہزار ارب روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اگست2023میں 2ہزار 218روپے کے  نئے قرض لئے جبکہ پاکستان پرمقامی قرضوں کا بوجھ 24فیصد اضافے سے 39ہزار 792ارب تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک پر بیرونی قرضوں کی مالیت اگست میں24ہزار 175روپے ریکارڈ کی گئی۔یوں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کی مالیت 64ہزار ارب کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

Back to top button