پیپلز پارٹی لاہور کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے اسرائیل کے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن اور فیصل میر نے کی۔
حاجی عزیز الرحمن چن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین نے شہید ذولفقار علی بھٹو نے فلسطینیوں کے دفاع کے لئے اسرائیل کی فضائیہ کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان ائیر فورس کو بھیجا ۔ اور اسرائیل کے جہازوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر رکھی گئی تھی اور ہم چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
فیصل میر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ پچیس ہزار فلسطینیوں کے قاتل اور ن لیگ کے سیاسی باپ جزل ضیاالحق کی فلسطینیوں کے ساتھ بربریت کی بھی مذمت کریں۔ ن لیگ کے کسی لیڈر نے آج تک اپنی تخلیق کار جزل ضیا کی فلسطینیوں کے ساتھ بربریت کی مذمت نہیں کی۔فیصل میر نے کہا کہ اگر 2021 میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اب فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر بھٹو شہید کے طرز کی اسلامی سربراہی کانفرنس بلا لی ہوتی۔ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ کہ فوری طور پر فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔ اگر عمران خان ایسا نہیں کرتے تو وہ فلسطین اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہر گز مخلص نہیں ہیں ۔
اس موقع پر سہیل ملک ، زوہیب بٹ ، میاں شاہد، شاہدہ جبیں ، شہباز بھٹی، آغا کاظمی اور دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا

Back to top button