پی آئی اے کو ایئرپورٹ سروسز کی فراہمی جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو ایئرپورٹ سروسز کی فراہمی بند نہ کرنے کا فیصلہ

فیصلہ قومی ایئرلائن کی جانب سے واجبات ادا کرنے کا منصوبہ پیش کیے جانے کے بعد کیا گیا۔
یہ فیصلہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں معاملہ زیر بحث آنے اور قومی ایئرلائن کی جانب سے ایوی ایشن اتھارٹی کو قسط وار واجبات ادا کرنے پر اتفاق کے بعد سامنے آیا۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر فنانس نے پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر کو آگاہ کیا کہ ایئرلائن کی طرف سے ادائیگیوں کا موصول والا شیڈول سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے موجودہ کورونا وبا اور ایئرلائن کو درپیش مالی مسائل کے باعث قبول کرلیا ہے۔

تاہم سی اے اے نے پی آئی اے سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدے کی بلاتاخیر پاسداری

اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹ منیجرز سے بھی کہا کہ وہ مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصول نہ کریں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پی آئی اے، اتھارٹی کی 127.7 ارب روپے کی مقروض ہے۔

Back to top button