کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر

ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائرکرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 3جنوری تک آراوز کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کر سکتے ہیں۔
لاہورہائیکورٹ میں 9اپیلٹ ٹربیونل10جنوری تک امیدواروں کی اپیلوں پرفیصلے کریں گے۔13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
