ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیسوں پربنانے کیلئے9دن کی توسیع

نگران پنجاب حکومت کا شہریوں کو نئے سال کا تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیسوں پربنانے کیلئے9دن کے ریلیف کااعلان کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج سے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافہ ہوچکاہے ۔شہری پرانی فیس پر 9جنوری تک لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس پرکسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔10تاریخ سے نئی فیسوں کیساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔ابھی بھی شہریوں کے ساتھ ٹائم ہے کئی گناہ زیادہ فیسوں سے بچیں اوراپنے لائسنس بنوائیں۔
