رہائی فورس ہر صورت بنے گی، ممبر شپ کا آغاز رمضان کے بعد ہوگا : شفیع جان

 

 

 

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ عمران خان رہائی فورس ہر صورت بنے گی، رہائی فورس سٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں ہی بنائی جارہی ہے اس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہوں گے اور اس کی ممبر شپ رمضان کے بعد ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں جیل سے عمران خان کو دوسری بار ہسپتال لایا گیا،رات کے اندھیرے میں قیدی کو منتقل کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ پہلے دن سے مؤقف ہے کہ عمران خان کی صحت پر فیملی بولے گی، عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

شفیع جان نے کہا کہ وکلا کو چاہیے کہ عمران خان کے کیسز کی پیروی کریں،ملاقات کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈرز موجود ہیں عمل نہیں ہورہا۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ رہائی فورس ہر صورت بنے گی یہ فیصلہ ہوچکا ہے، رہائی فورس سٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں ہی بنائی جارہی ہے اس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہوں گے اور اس کی ممبر شپ رمضان کے بعد ہوگی۔

بہنیں عمران خان کیلئےکھل کرآوازاٹھائیں گی،علیمہ خان قیادت کی خاموشی پربرس پڑیں

یاد رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پارٹی قیادت پر برس پڑیں اور کہاکہ پارٹی رہنما بغیر بتائے فیصلے کررہے ہیں،محسن نقوی نے بہنوں کو عمران خان کے علاج میں رکاوٹ قراردیا،اس کا جواب کیوں نہیں دیاگیا؟ بیرسٹر گوہر،لطیف کھوسہ،بیرسٹر علی ظفر کہاں غائب ہیں؟حامد خان سینیٹر بننے کےبعد نظر ہی نہیں آئے،بیرسٹرگوہر پارٹی چیئرمین بن گئے،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیسز تک نہ لگوا سکے۔

 

Back to top button