کراچی،  سلنڈر دھماکے سے عمارت زمین بوس،3افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سلنڈر دھماکے سے عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔مچھر کالونی میں جعفر چوک کے قریب سلینڈر کے دھماکے سے ایک عمارت گر گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلینڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، سلینڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

Back to top button