حماس کا غزہ میں حکومت ختم کرنے کا اعلان

 

 

 

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں اپنا حکومتی دھانچہ ختم کرتےہوئے حکومتی ایمرجنسی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق غزہ کی ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ محمد الفرا نے باضابطہ طور پر استعفیٰ جمع کرا دیا ہے، تاکہ غزہ کے انتظام کےلیے قومی کمیٹی کی طرف منتقلی ممکن ہو سکے۔

حماس عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ اب شہری حکمرانی کےلیے ایک ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی راہ ہموار ہوگئی ہے،اب معاملہ ثالثوں کے ہاتھ میں ہے۔

ایران مزاحمتی محور کی حمایت جاری رکھے گا، باقر قالیباف

حماس ترجمان کےمطابق حماس نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے،معاہدے کے ضامن ممالک اور امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کرائیں،ثالث قومی کمیٹی کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دلوانے کےلیے فریقین پر زور ڈالیں۔

 

Back to top button