کراچی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپرآگیا

لاہورمیں سموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ۔جبکہ لاہور آلود ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 221ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم خشک اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بھارتی شہر ممبئی آلودہ ترین شہروںمیں تیسرے نمبر پر ہے اور ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 172ریکارڈ کی گئی ۔

Back to top button