کرونا نے مزید 78 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں ، مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2580 نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں ۔

کرونا کے 47 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2580 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 5فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26865 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 82 مریضوں تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7240 افراد کورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 416 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 85801 ہے۔

Back to top button