کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب جاری ، پہلا میچ آج ہوگا

کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔   کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

آج شاہد خان آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس کا مقابلہ شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز سے ہوگا، ہفتے کو باغ اسٹالینز اور کوٹلی لائنز میں میچ کھیلا جائے گا،اوورسیز واریئرز اورمظفرآباد ٹائیگرز بھی مقابل ہوں گے۔

ونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلا کوالیفائر 14 اگست کو ہونا ہے، فائنل 17 تاریخ کو ہوگا، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے، اس میں سے 12 ڈے اینڈ نائٹ ہیں۔

 

ایونٹ کو ختم کرانے کیلیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، غیرملکی پلیئرز کو شرکت سے روکنے کی سرتوڑ کوشش ہوئی، اس مقصد کیلیے متعلقہ بورڈز پر دباؤ بھی ڈالا گیا،ایونٹ کو رکوانے کیلیے آئی سی سی کا دروازہ تک کھٹکھٹایا گیا، تاہم وہاں پر بھی اسے منہ کی کھانا پڑی، بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا میچ منعقد ہونے کو تیار ہے۔

Back to top button