کلثوم نواز ، شہباز شریف کیخلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج
عدالت عظمیٰ نے مرحوم کلثوم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دی ہیں۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دی ہیں۔
جج کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کرا دیا ہے ، ایف بی آر کی جانب سے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
ایف بی آر کی جانب سے قرار دیا گیا کہ اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے لیکن ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہیں کر سکا ہے ، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کے بعد بھیجے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز لیگ نے لاہور کا ضمنی معرکہ جیت لیا
یاد رہے کہ شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے تھے ، عدالت کی جانب سے ایف بی آر کے اضافی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دیئے گئے تھے جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔
