ہجوم کے ہاتھوں قتل سری لنکن شہری کی نعش سری لنکا روانہ
سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بیدردی سے مارے جانے والے سری لنکن شہری کی نعش سری لنکا روانہ کر دی گئی ہے۔
سری لنکن شہری کی ڈیڈ باڈی لاہور کے ایک نجی ہسپتال سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچائی گئی ، ڈیڈ باڈی کو ائیر لنکا کی پرواز یو ایل 186 سے آبائی وطن روانہ کیا گیا ہے۔
نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن شری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی کو ائیر لنکا کے ذریعے روانہ کیا۔
سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی اس موقع پر ائیرپورٹ پرموجود تھے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مصروفیات کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر نہیں پہنچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران آنکھیں کھولیں، ملک کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے
یاد رہے کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو 4 روزقبل سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا اور اس کی نعش جلا دی گئی تھی۔
