گیلا تیتر بھی سرکاری ہیلی کاپٹرز میں مفت سیر سپاٹے کرتا رہا

خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے ناجائز استعمال کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 1800 سے زائد مفت خور عمرانڈوز نے ہیلی کاپٹرز میں سیر سپاٹے کیے، جن میں سیاستدان کے علاوہ عمران ریاض عرف گیلے تیتر جیسے صحافیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ نیب کی جانب سے مفت میں ہیلی کاپٹر کا سفر کرنے والوں کی لسٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کی گئی تو پتہ چلا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹرز۔کے سفر پر 137 دورے کئے جس سے صوبائی خزانے کو 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ اسکے علاوہ ہیلی کاپٹر کے جھولے لینے والوں میں یوتھیا گلوکار ابرار الحق، سینیٹر فیصل جاوید اور جان اللہ کو دینے والے پیشہ ور "قسم فروش” شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔
جن صحافیوں نے کپتان کی قربت کی وجہ سے سرکاری ہیلی کاپٹرز پر مفت سیر سپاٹے کیے ان میں اے آر وائے کے مفرور اینکر پرسن ارشد شریف، ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن اور لکھاری جاوید چوہدری، جی این این کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر شاہد مسعود اور جی این این کی ہی کی فریحہ ادریس بھی شامل ہیں جنہوں نے چند ہفتے پہلے عمران خان کا انٹرویو بھی کیا ہے۔ نیب کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق خیبر پختون خوا کے ہیلی کاپٹر پر ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق نے 2 اور سینیٹر فیصل جاوید نے 10 مفت دورے کئے۔ عمرانڈو صحافی ارشد شریف نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دو مرتبہ سیر سپاٹے کے لئے استعمال کیا۔ گیلا تیتر کہلانے والے عمرانڈو یو ٹیوبر عمران ریاض خان نے خیبر پختون خوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر 5 مرتبہ مفت میں استعمال کیا جس کی بنیادی وجہ ان کی خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریب ترین سہیلی فرح خان کے ساتھ ذاتی تعلق تھا۔
اسکے علاوہ عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے بھی خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دو دوروں کے لئے استعمال کیا لیکن یہ سمجھ نہیں آپ آئی کے عمران خان کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی ریحام خان کو خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کس کے کہنے پر مفت فراہم کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق خدا اور رسول کی چھوٹی قسمیں اٹھانے والے شہریار آفریدی نے مفت میں دو مرتبہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا۔ یوتھیا اینکر پرسن فریحہ ادریس نے بھی دو بار خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا۔ زلفی بخاری نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو 7 مفت دوروں کے لئے استعمال کیا۔ خیبر نیوز سے وابستہ صحافی اور اینکر وقاص شاہ نے بھی خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دو بار استعمال کیا۔ دستاویزات کے مطابق اسد قیصر نے 26 مرتبہ، عون چوھدری نے 67 مرتبہ اور فیصل جاوید نے 10 بار ہیلی کاپٹر استعمال کیا جبکہ عاطف خان نے 34 مرتبہ، مشتاق غنی نے 25 جبکہ محمود خان نے 17 بار ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں میں اشتیاق ارمڑ نے 52 بار، علی امین گنڈاپور 5 مرتبہ، شاہ فرمان 32 بار، شاہرام خان ترکئی نے 8 بار، شوکت یوسفزئی نے 9 مرتبہ، ملک امین اسلم نے 10 بار جبکہ ضیاء اللہ آفریدی نے 8 مرتبہ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔
سرکاری ہیلی کاپٹر کا مفت استعمال کرنے والوں میں افتخار درانی،حفیظ اللہ ، انعام خان، ارشاد علی اور اشتیاق برقی کے نام بھی شامل ہیں۔ چئیر مین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور کچھ دیگر لوگ اب پنجاب کا ہیلی کاپٹر مفت استعمال کر رہے ہیں اور اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے۔
قومی احتساب بیورو نے عمران خان سمیت دیگر عہدیداروں کی فہرست قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرادی ہے جنہوں نے حکومت خیبر پختونخوا کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے بھی 3 مرتبہ فری سرکاری ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔نیب کی جانب سے کہا گیا کہ یہ لسٹ کے پی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر خرچ ہونے والی رقم وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Back to top button