شہر قائد کیلئے بجلی 4.12 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی

نیپرا (نیشنل پاوراینڈ ریگولیٹری اتھارٹی) نے کے الیکٹرک کے لیے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے نوٹفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست 2022ء کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی اور اب اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جولائی کا ایف سی اے جون کی بہ نسبت صارفین سے 15 روپے 22 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔
نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹیکے مطابق اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوائے کے الیکٹرک کے تمام صارفین ہوگا۔
