اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب کے کئی اضلاع میں پھر زلزلے کےجھٹکے

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز ہندوکشن ریجن افغانستان تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 174 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلا اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے ضلع لوئر دیر اور گردونواح، پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

 

Back to top button