سوات :جھیل میں کشتی ڈوب گئی، 1 ہی خاندان کے 5 سیاح جاں بحق

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام پر واقع جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سوات کے علاقے مہوڈنڈ سے 2گھنٹے مسافت پر واقع سیف اللہ جھیل میں ایک ہی خاندان کے 8 جبکہ ملاح سمیت 9 افراد کشتی میں سوار ہوئے، اس دوران اچانک حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے جس کے ملاح کو شدید زخمی حالت میں نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 5 سیاحوں کی لاشیں مہوڈنڈ کے مقام سے نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق کشتی میں سوار تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ برآمد کی گئی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Back to top button