مریم نواز کاکسانوں کو 3 سال میں 50 ہزار ٹریکٹرز دینےکا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں 50 ہزار ٹریکٹرز دینےکا اعلان کیا ہے۔
صوبائی محکمہ زراعت کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ کسانوں کو حقیقی معنوں میں خود مختار کر دیا ہے، ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرفراہم نہیں کیے۔
اجلاس میں کسان کارڈ اور زرعی میکنائزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، کسان کارڈ کے تحت دیےگئے قرضوں کی ریکوری کی شرح 99 فیصد رہی، جاری کردہ قرضوں کا 80 فیصد حصہ کسانوں نے کھاد کی خریداری کے لیے استعمال کیا، پچھلے سوا 2 سال سے یوریا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔

Back to top button