ٹانک میں فورسز کے آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی جانب سے ٹانک میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں کیا گیا، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دس کے قریب دہشتگرد مارے گئے جوکہ متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا،

نواز شریف کا ’بزدار‘ کون؟

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Back to top button