امرود کے 12حیرت انگیزفوائدسامنے آ گئے
امرود کو چاٹ کی شکل میں کھائیں یا ویسے ہی اسے چبائیں امرود ہر فرد کو ہی پسند آتا ہے۔مگر اس کے 12فوائد بھی سامنے آ گئے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ امرودکی مہک ہی کھانےکی خواہش بڑھا دیتی ہے اور ناشپاتی کی شکل کا یہ پھل صحت کےلیےبھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔اس میں متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن سی نمایاں ہے مگر اس کےساتھ ساتھ متعدداینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس پھل کا حصہ ہوتےہیں
ماہرین نے کچا دودھ پینے کے نقصانات بتادیئے
۔امرود کا ایک خاص جز فائبر ہےجونظام ہاضمہ کےلیےبہت اہم ہوتا ہے۔ایک امرود سےدن بھر کے لیے درکار فائبر کی12فیصد مقدارحاصل ہوتی ہےجبکہ اس کےبیج جلاب جیسا اثر کرتے ہیں جس سے قبض سےنجات یااس کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔
امرود میں وٹامن سی کی مقدارکافی زیادہ ہوتی ہےاوریہ وٹامن مدافعتی نظام کےلیےبہت اہم ہوتاہے۔
تحقیقی رپورٹس سےثابت ہواہے کہ وٹامن سی سےموسمی بیماریوں سےبچنےیا ان کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
فائبر سے بھرپور ہونےکی وجہ سےیہ پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لیےنقصان دہ نہیں ہوتا کیونکہ اس کے کھانے سےبلڈشوگر کی سطح میں تیزی سےاضافہ نہیں ہوتا۔اسی طرح اس میں موجودفائبربلڈ شوگرکوکنٹرول کرنےمیں مددگار ثابت ہوسکتا ہے،البتہ بہت زیادہ کھانےسےگریزکرناچاہیے۔
امرود سے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کا توازن بہتر ہوتا ہے جس سےبلڈ پریشرکوکنٹرول کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
اسی طرح یہ پھل خون میں چکنائی یا کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرنےمیں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس سےامراض قلب سے تحفظ ملتا ہے۔
اس پھل میں وٹامن اےبھی موجود ہوتا ہے جو بینائی کےلیےاہم ہوتا ہے۔
وٹامن اےسےعمربڑھنےکےساتھ بینائی میں آنےوالی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہےجبکہ دیگر امراض سے بھی تحفظ ملتا ہے۔
امرود میں موجود میگنیشم سے مسلز اور اعصاب کو سکون پہنچتا ہے جس سے دن بھر کی مصروفیات کے بعد سکون کا احساس ہوتا ہے، تناؤ کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھتی ہے۔
امرود کھانے کی عادت سے میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔اس پھل کو کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے بے وقت کھانے کی عادت سے نجات ممکن ہوتی ہے جس سے بھی جسمانی وزن میں کمی لانا کچھ آسان ہوجاتا ہے۔
امردو میں وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے کیروٹین وغیرہ کی موجودگی سے جلد کو جھریوں سے پاک رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔