ایران میں ہیلی کاپٹرحادثہ، بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق
ایران ہیلی کاپٹر حادثےمیں پاسداران انقلاب کےبریگیڈیئرجنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ارنا کے مطابق حادثہ ایران کے جنوب مشرقی صوبےسیستان کے شہر سرکان میں پیش آیا۔
ایرانی میڈیا کےمطابق حادثہ انسداد دہشت گردی آپریشن کےدوران پیش آیا۔ حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور نینوا بریگیڈکےکمانڈر حامد مزندرانی جاں بحق ہوگئے۔
سربیا:ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے14 افراد ہلاک
حادثے میں جاں بحق پائلٹ کی شناخت حمید جنداغی کےنام سےہوئی ہے جن کا تعلق بھی پاسداران انقلاب سےتھا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز علاقےمیں26 اکتوبر کے بعد سے آپریشن کر رہی ہیں، جب عسکریت پسندوں کے ایک حملےمیں10 سکیورٹی اہلکارمارے گئے تھے۔