سربیا:ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے14 افراد ہلاک
سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی جبکہ مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
سربیا کےقصبے نووی صد میں قائم ریلوےاسٹیشن کی چھت گرنےکا واقعہ جمعے کو پیش آیا جس کےبعدحکومت نےایمرجنسی نافذ کردی۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات
حادثے میں مرنے والوں کے حوالےسےصدر نے قومی سے خطاب کرتےہوئے بتایا کہ اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ تین کو بچایا گیا ہے اور متعدد کی حالت تشویشناک ہے
صدر الیگزینڈر ووچک نےجمعہ کو دیر گئے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور امید ظاہر کی کہ اموات میں اضافہ نہیں ہوگا تاہم صورت حال اچھی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونےوالوں میں ایک6 سالہ بچی اور شمالی مقدونیہ کا ایک شہری بھی شامل ہےاورہلاک ہونےوالوں میں سےپانچ کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نےاعلان کیا کہ اس واقعےکےذمہ داران کوہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔