ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر نئے حملے کی تیاری کا حکم

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نےایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملےکی تیاری کا حکم دے دیا۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ کارروائی کاحکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کےبعد دیا گیا۔

امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کےمطابق ایران اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایک اور رپورٹ کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اطلاعات سامنےآئی ہیں جس میں کہاگیا ہےکہ 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے پہلے ایران،عراقی ملیشیا کے ذریعے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

لبنان:اسرائیلی فوج کے حملے میں6طبی رضاکار شہید،4 زخم

ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کےمشیر نے کہا ہےکہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا دردناک جواب دیا جائے گاکہ اسے پچھتانا پڑےگا،اسے نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیاجانا چاہئے اور نہ ہی کم سمجھا جاناچاہئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےدعویٰ کیا ہےکہ ایران پر حالیہ حملوں کےبعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بناناممکن ہے۔

Back to top button