وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا گوجرانوالہ کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان

وزیر اعلی مریم نوازشریف کا گوجرانوالہ کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےگوجرانوالہ میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے فوری  اقدامات کا حکم دیدیا۔گوجرانوالہ کی چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔

مریم نواز نے گوجرانوالہ میں سرکاری سطح پر پہلا سٹیٹ آف آرٹ کارڈیک ہسپتال بنانے کا اعلان،کارڈیک سرجری اور کیتھ لیب بھی فراہم کی جائے گی۔

پیڈز اور برن یونٹ بھی قائم ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے نگار چوک سٹیڈیم کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے اور جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نےگوجرانوالہ میں پارکس بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔

مریم نواز نے گوجرانوالہ میں فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے  گوجرنوالہ میں واسا کی آپ گریڈیشن کا فیصلہ، ڈرین کی صفائی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ خواتین کی ہیلپ کے لئے "پنک وہیل ” پراجیکٹ کا افتتاح بھی کردیا۔پولیس سے متعلق خواتین کی شکایات پر لیڈیز پولیس پنک بائیک پر فوراً پہنچیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیا ضروریہ کےنرخ نیچے لانے کی ہدایت کردی ۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ دیہات میں باقاعدہ صفائی اور روڈز کی مرمت کی جا رہی ہے۔ مون سون کے دوران بارش کے  پانی کا جلد اخراج یقینی بنایا جائے ۔کسی کو بےروزگار نہ کریں،ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے روڈ سائڈ پر کھڑا کیا جائے۔واٹر فلٹریشن ۔ سٹریٹ لائٹس فنکشنل  اور مین ہول کور لگائے جائیں۔گوجرانوالہ میں ڈرگز کے سدباب کے لئے آپریشن جاری رکھا جائے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں سبیل اور کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے گا ۔ورچوئل پولیس سٹیشن سے 40 ہزار خواتین کو سروسز فراہم کر چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی اور بھتہ خوری ختم کرنے پر پولیس کو سراہا

وزیر اعلیٰ مریم نواز سےکمشنر آفس میں ارکان اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات نے ملاقات کرکے مسائل ، تجاویز اور سفارشات پیش کیپں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تجاویز نوٹ کیں اور عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کوگوجرانوالہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ، میسر مونسپل سروسز سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو سی ایم اینی شیٹیو پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو گوجرانوالہ  کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 18ارب لاگت کے گوجرانوالہ کیلے 4میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف واہنڈو انٹر چینج آمد ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ لاہور موٹروے ایکسپریس وے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے واہنڈو انٹر چینج فارسٹ سٹیشن افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے گوجرانوالہ  علی پور تا قادر آباد روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا،14کلومیٹر طویل علی پور تا قادر آباد روڈ پر ایک ارب روپے سے لاگت  آئے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے چن دا قلعہ تا عزیز کراس چوک تعمیر و بحالی کے پر اجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا12.57کلو میٹر طویل دورویہ سڑک تعمیر کی جائے گی ۔چن دا قلعہ پر ٹریفک کی روانی کے لئے فلائی اوور بھی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلی مریم نواز نے پودا لگا کر شجر کاری مہم  کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو فارسٹ سٹیشن پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ واہنڈوفارسٹ اسٹیشن میں تقریبا ً  40ہزار مقامی پودے لگائے گئے ہیں۔فار سٹ میں کچنار، پلکن، ارجن، انار، جامن اوراملتاس سمیت12قسام مقامی درخت لگائے۔محکمہ فاریسٹ مانیٹرنگ ونگ درختوں کی دیکھ بھال کرے گا۔فارسٹ میں آبپاشی کے لئے 10 مقامات پر بور واٹر پمپ نصب کیے گئے ہیں۔محکمہ جنگلات 10 واٹرپوزر فارسٹ باقاعدگی سے آبپاشی کریں گے۔

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے گرجرانوالہ واہنڈو ایکسپریس کے پراجیکٹ تفصیلی بریفنگ دی۔

 خرم دستگیر خان،صوبائی وزیراطلاعات، عظمیٰ زاہد بخاری۔ صوبائی وزیر صہیب احمد ملک۔معاون خصوصی ذیشان ملک،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات، سیکرٹیری جنگلات، کمشنر، ڈی سی، آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے

Back to top button