18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ

حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔
In today's NCOC meeting it was decided to start scheduling vaccination of registered 18 plus from thursday the 3rd of june. With this step the vaccination of all eligible age groups would be carried out. Please register as soon as possible
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 31, 2021
