ایپکس کمیٹی کا امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پرا تفاق

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا میں ملک میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پرمشاورت ،اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں دہشت گردی واقعات کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکا بھی جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر ،وفاقی وزرا سمیت دیگرافراد نے شرکت کی۔
کمیٹی کے اجلاس میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس میں سمگلنگ کی روک تھام ودیگرمعاملات بھی زیربحث آئے،امن دشمنوں کیخلاف کارروائیوں جاری رکھنے پراتفاق،کمیٹی کا ملک میں سمگلنگ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں پراظہاراطمینان،اپیکس کمیٹی نے سمگلنگ میں سرکاری عملے کے ملوث ہونےپرتشویش کااظہارکیا۔
اجلاس کے دوران سمگلنگ میں ملوث سیاسی اور حکومتی افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے پراتفاق،تحقیقات میں بااثرشخصیات سےرعایت نہ کرنےکاعزم،کمیٹی نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مکمل مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت کا ڈالرکی قیمت نیچے لانے کیلئے اقدامات پراظہار اطمینان،حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پراتفاق ہوا۔
