29گولڈمیڈل جیتنے والے طالبعلم کو نوکری نہ مل سکی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے گزشتہ سال ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران 29 گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ڈاکٹر حافظ محمد ولید ملک سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اس سال وائرل ہونے کی وجہ اُنہیں تاحال کسی بھی اسپتال میں نوکری نہ ملنا ہے۔
سوشل میڈیا پر محمد ولید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہے جس میں اُنہوں نے نوکری ملنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے اور بتایا ہے کہ اُنہیں 20 اسپتالوں میں اپلائی کرنے کے باوجود تاحال جاب نہیں ملی ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ڈاکٹر ولید کا بتانا ہے کہ نوکری ملنے کی صورتحال ہے کہ 99فیصد نوکریاں سفارش اور 1فیصد میرٹ پر ملتی ہے، میں غلط بھی ہو سکتا ہوں مگر میں نے یہی مشاہدہ کیا ہے، صرف میرٹ پر نوکریاں ملنی چاہیے، مگر یہ سسٹم ٹھیک ہونے والا نہیں ہے۔‘
ڈاکٹر ولید کے اس جواب کے بعد اُن کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز پر وائرل وہ گئی۔
