300کاغذات نامزدگی مسترد،پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کااعلان

تحریک انصاف نے 300سےزائدامیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے۔ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

Back to top button